پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار پر پہنچ گیا

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی مثبت رجحان برقرار ہے اور مارکیٹ میں نمایاں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

کاروبار کے پہلے روز آغاز ہی سے تیزی کا رجحان غالب رہا اور پی ایس ایکس 100 انڈیکس 780 پوائنٹس اضافے کے بعد 155057 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس طرح انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر چکا ہے۔

پاکستان اورچین کےمابین 4ارب ڈالرکی یاداشتوں پردستخط

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، جب 100 انڈیکس 1 لاکھ 54 ہزار پوائنٹس کی سطح سے آگے نکل گیا تھا۔

Back to top button