ہمبنٹوٹا: تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان ویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دےکر سیریز 2-1 سے جیت لی

ہمبنٹوٹا سری لنکا میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکا نے پاکستان ویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دےکر سیریز 2-1 سے جیت لی۔
پاکستان ویمن کی جانب سے دیا گیا 188 رنز کا ہدف سری لنکا ویمن نے 37.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
سری لنکا کی جانب سے چماری اتاپتو 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں جب کہ ہرشتھا 71 اور ہسینی پریرا 50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا اور ام ہانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے پہلے میزبان ٹیم سری لنکا کے خلاف قومی ویمن ٹیم 40 اوورز میں 187 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے گل فیروزہ 40، منیبہ علی 24، نجیہہ علوی 30، کپتان فاطمہ ثنا 41 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔
سری لنکا کی جانب سے چیتھانا ویمکتھی، چماری اتاپتو اور کویشا دلہاری نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں سری لنکا کی کپتان چماری اتاپتو نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
