ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی کمی

پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بدھ کے روز امریکی ڈالر کی قدر 4 پیسے کے اضافے کے بعد 176.22 روپے رہی۔ یہ گزشتہ روز کو 175.18 روپے تھی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 239.59، سعودی ریال 46.97، اماراتی درہم 47.97، بحرینی دینار 467.48، کویتی دینار 582.75 اور عمانی ریال کی قیمت 457.72 روپے رہی۔
کرپٹو کرنسی کے فراڈ میں 37 ہزار پاکستانی کیسے لوٹے گئے؟
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176.8 اور قیمت فروخت 178 روپے، برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 238.7 اور قیمت فروخت 241.2، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.5 اور قیمت فروخت 47، اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.1 اور قیمت فروخت 48.6 روپے رہی۔
