پاکستان کی 500 ملین ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی

پاکستان نے یوروبانڈ کی 500 ملین ڈالر کی ادائیگی مقررہ وقت پر کر دی ہے، جو ملک کے مالیاتی نظم و ضبط کا مظہر ہے۔

مشیرِ خزانہ خرم شہزاد نے بتایا کہ 2015 میں جاری ہونے والا 10 سالہ یوروبانڈ 30 ستمبر 2025 کو میچور ہوا، جس کی مکمل ادائیگی پاکستان نے بروقت کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرضوں کی وقت پر ادائیگی سے پاکستان کی لیکویڈیٹی پوزیشن میں بہتری آئی ہے، اور عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔

خرم شہزاد کے مطابق، ملکی قرضوں کا جی ڈی پی کے ساتھ تناسب کم ہو کر 70 فیصد پر آ گیا ہے، جو پہلے 77 فیصد تھا، جبکہ کل سرکاری قرض میں بیرونی قرض کا حصہ 38 فیصد سے گھٹ کر 32 فیصد رہ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے، بانڈز اب پریمیئم پر ٹریڈ ہو رہے ہیں۔ مالی سال 2025 میں قرضوں کے اضافے کی رفتار نمایاں حد تک سست رہی، جبکہ عالمی سطح پر قرض گیری کی لاگت میں کمی کا فائدہ پاکستان کو حاصل ہوگا۔

Back to top button