غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا انسانیت کیخلاف قرار

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے غزہ سے فلسطینیون کے جبری انخلا کو انسانیت کے خلاف قرار دے دیا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی فلسطین کے سفیر احمد جواد سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے غزہ میں جاری جنگ میں فلسطینیوں کے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو) میں فلسطین کے سفیر احمد سے ملاقات کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش کیا۔

ملاقات میں آرمی چیف نے اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کے بے دریغ قتل، سکولز، یونیورسٹیز، امدادی کارکنوں اور اسپتالوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Back to top button