وزارت ریلوے میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں تبادلے

وزارت ریلوے میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں تبادلے کر دیئے گئے ہیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی رائے بھی طلب کی گئی تھی۔

عبدالمالک سیکریٹری ریلوے بورڈ، راحت مرزا ایڈیشنل جی ایم مکینیکل، سفیان سرفراز ڈوگر ڈی جی پاکستان ریلوے اکیڈمی تعینات کیے گئے ہیں۔

مشتاق احمد کو فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر ریلوے، یوسف لغاری ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کوئٹہ، اطہر ریاض چیف پرسنل آفیسر اور کامران وسیم ڈی جی پلاننگ تعینات کیے گئے ہیں۔

رضوان الحق ہاشمی چیف انجینئر سروے اینڈ کنسٹرکشن، فرید احمد ایم ڈی سلیپر فیکٹری، امیر عبداللّٰہ نیازی چیف کنٹرولر پرچیز، نور الدین ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی، مقصود جان ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور تعینات کردیئے گئے۔

Back to top button