پاکستانی ویمن اے کرکٹ ٹیم نے کالی آندھی کو چکما دیدیا

پاکستانی ویمن اے کرکٹ ٹیم نے ایک روزہ میچ کے دوران ویسٹ انڈین اے ٹیم کو 8 سکور سے شکست دے دی، غنی انسٹیٹیوٹ کرکٹ گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز ویمن اے نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان ویمن اے کرکٹ ٹیم کو بیٹنگ دی۔

میزبان ٹیم 49.2 اوورز میں 174 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ گل فیروزہ نے چار چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے، شوال ذوالفقار نے 17، سدرا نواز اور طوبیٰ حسن نے 9، 9 رنزاسکور کیے۔چیری این فریسر نے تین اور زائدہ جیمز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ویسٹ انڈیز ویمن اے کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، شبیکا گجنبی نے 29 اور کپتان رشادا ولیمز نے 27 رنز بنائی، انوشہ ناصر، رامین شمیم اور صائمہ ملک نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Back to top button