پرویز خٹک کی عمران خان کیخلاف بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد

احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ کیس میں پرویز خٹک کی عمران خان کیخلاف بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد کردی۔
عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہ پرویز خٹک کی بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد،احتساب عدالت اسلام آباد نے پرویز خٹک کی درخواست خارج کردی۔احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے فیصلہ جاری کیا۔
عدالت کا تفصیلی فیصلے میں کہنا ہے کہ 20جولائی کو پرویز خٹک کی بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد کی۔درخواست مسترد کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی بجائے 22 جولائی دوبارہ درخواست دائر کردی ۔پرویز خٹک کی بیان تصحیح کی درخواست مسترد کی جاتی ہے
پرویز خٹک نے درخواست دی تھی کہ کابینہ میٹنگ میں اس وقت کے وزیراعظم کے اسرار پر بند لفافے میں ایجنڈا منظور کیا گیا۔اپنی گواہی میں تصحیح کرنا چاہتا ہوں۔
