ن لیگیMPA کی فواد چوہدری کیخلاف سائبر کرائم میں درخواست

مسلم لیگ ن کی خاتون رکن پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دیدی۔

لیگی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین نے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کو تحریری شکایت جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہےکہ فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے واٹس ایپ نمبرکا اسکرین شاٹ شیئرکیا۔

چاغی میں مظاہرین پرفائرنگ کا میڈیا بلیک آؤٹ کیوں؟

راحیلہ خادم حسین نے کہا کہ میرا نمبر شیئر ہونےکے بعد مجھے لاتعداد غیرمناسب میسجز اور مواد موصول ہو رہا ہے، مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے اور مجھے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Back to top button