پی ایچ ایف نے تربیتی کیمپ میں 40کھلاڑیوں کو طلب کرلیا

ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے پی ایچ ایف نے تربیتی کیمپ کےلئے چالیس کھلاڑیوں کو طلب کرلیا۔

تربیتی کیمپ 31 جولائی سے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ تمام کھلاڑیوں کو 31 جولائی دوپہر دو بجے کیمپ کمانڈنٹ اولمپیئن شیخ عثمان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔یمپ کیلئے منتخب کھلاڑیوں میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق خان۔ منیب الرحمن، علی رضا شامل ہیں۔

محمد عبداللہ، احتشام اسلم، محمد سفیان خان ، عماد شکیل بٹر،،ابوبکر محمود،ارشد لیاقت، رانا عبدالوحید  اشرف، معین شکیل،محمد سلمان رزاق، مرتضی یعقوب ۔ عبدالحنان شاہد، اعجاز احمد ، عبدالرحمن، اسامہ بشیر بھی کیمپ کا حصہ ہوں گے۔

زکریا حیات،غضنفر علی،حماد الدین انجم، رومان،عبدالرحیم، عقیل احمد،عبدالمنان۔ارباز احمد ، افراز، بشارت علی،محمد ندیم خان۔جنید منظور ، احمد ندیم، محسن خان،راؤ ارسلان ،وسیم،رضوان علی, سمین اور علیم عثمان ۔، فیصل قادر،شاہزیب خاور، حماد علی اور عبدالرحمن  کیمپ میں شامل ہوں گے۔

Back to top button