خود ساختہ انقلابی منتیں ترلے پراتر آیا ہے ،مریم اورنگزیب

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب خود ساختہ انقلابی منتیں ترلے پراتر آیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا سوشل میڈیا  کی سائٹ ایکس پر بیان میں کہناتھا کہ معافی نہیں مانگوں گا“ خود ساختہ انقلابی منتیں ترلے پہ اتر آیا ہے۔خود ساختہ انقلابی، فوج سے کس بات کے مذاکرات چاہتا ہے؟ شہدا کے مجسمے توڑ کر، جی ایچ کیو اور ائیر بیس پہ حملے کر کے، کور کمانڈر کا گھر جلا کر: فوج سے معافی مانگو مذاکرات نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہداکے اہل خانہ سے 9 مئی کے گناہ کی معافی مانگو۔9مئی کا منظم منصوبہ، شہداء کی یادگاروں کی توہین، تنصیبات اور جی ایچ کیو پہ حملہ تنقید نہیں ریاست پہ حملہ ہوتا ہے۔فاشسٹ کی بات صرف صرف اقتدار کے لئے ہوتی ہے۔اقتدار کی خاطر  آئین توڑنے والا فاشسٹ ہوتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ فاشسٹ  سیاسی مخالف کو اذیت دینے کے لئے قید والد کے سامنے بیٹی کو گرفتار کرتا ہے۔ فاشسٹ وہ ہوتا ہے جس کو ”میڈیا پریڈیٹر“، آزادیاں ہڑپ کر جانے والا درندہ قرار دیا ہوتا ہے۔معافی نہیں مانگوں گا” کہنے والا خود ساختہ انقلابی منتیں ترلے پہ اتر آیا ہے ۔خود ساختہ انقلابی ، فوج سے کس بات کے مذاکرات چاہتا ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہدا کے مجسمے توڑ کر ، جی ایچ اور ائیر بیس پہ حملے کر کے ، کوڑ کمانڈر کا گھر جلا کر اب فوج سے مذاکرات نہیں،معافی مانگو ۔شہداء کے اہل خانہ سے ۹ مئی کے گناہ کی معافی مانگو،9مئی کو  منظم منصوبے کے تحت شہدا کی یادگاروں کی توہین کی گئ۔

Back to top button