کے پی حکومت کی دلچسپی کے بعد پی آئی اے کا وقار بڑھنا شروع ہوا: وی سی کے پی انویسمنٹ بورڈ
وائس چیئرمین کےپی انویسمنٹ بورڈحسن مسعود کنور کا کہناہے کہ قومی ائیرلائن کی خریداری میں خیبرپختونخوا کی دلچسپی کےبعد اس کاوقار بڑھنا شروع ہوا۔
اپنےایک بیان میں وائس چیئرمین کے پی انویسمنٹ بورڈ حسن مسعود نےکہا کہ وفاقی حکومت اورخواجہ آصف کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکا شکریہ ادا کرناچاہیےکیوں کہ قومی ائیرلائن کی خریداری میں خیبرپختونخوا کی دلچسپی کےبعد قومی ائیرلائن کاوقار بڑھنا شروع ہوا۔
انھوں نےکہا کہ قومی ائیرلائن اپنے پاؤں پرکھڑی ہونا شروع ہوئی ہے، ہمارامقصد صرف قومی ائیرلائن کو خریدنانہیں بلکہ اس کاوقار بھی بڑھانا تھا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کےاہم ترین فیصلوں پر عملدرآمدنہ کیےجانےکاانکشاف
وائس چئیرمین کےپی انویسمنٹ بورڈ نےمزید بتایا کہ خیبرپختونخوا قومی ائیرلائن کو خریدنےمیں دلچسپی رکھتا ہے، وفاق کو خط لکھا ہےتاہم اس خط کا اب تک جواب نہیں ملا۔
پی آئی اےکی نجکاری میں حصہ لینےکا معاملہ
واضح رہےکہ رواں ماہ کےآغاز میں پی آئی اےکی خریداری کے لیے واحد بولی دہندہ کمپنی نےرقم میں اضافے سےانکار کر دیا تھا، نجکاری کمیشن نےپی آئی اے کی کم از کم قیمت 85 ارب 3 کروڑ روپے رکھی تھی جبکہ بولی دینے والی واحد کمپنی نے 50 فیصد حصص خریدنےکےلیے 10 ارب روپے کی بولی لگائی۔
بعد ازاں خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت کی جانب سے پی آئی اےکی خریداری میں دلچسپی کےاعلانات سامنے آئے او ر خیبر پختونخوا حکومت نےوفاقی وزیر نجکاری کو خط لکھ کر کہا کہ وہ 10 ارب روپےکی بولی سےزیادہ کی بولی دینے کیلئے تیار ہیں۔
کے پی حکومت کی جانب سے قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں حصہ لینے کیلئےوزیر نجکاری کو دوبارہ خط لکھا جاچکا ہے۔