بجلی کے پری پیڈ میٹرز کا منصوبہ زیر غور ہے : وزیر توانائی اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بجلی کے پری پیڈ میٹرز کامنصوبہ زیرغور ہے۔
وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا ہے کہ جیسے فون میں پری پیڈ سسٹم ہوتاہے، اسی طرح کا میٹر بھی ملناچاہیے۔کوشش ہےکہ بجلی چوری سے ہونےوالا نقصان گزشتہ سال سکم ہو، بجلی چوری قابل برداشت نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نےکہا کہ بجلی چوری کم کرنے کےلیے اقدامات کررہے ہیں، بجلی صارفین کو سہولیتیں دینے کےلیے اقدامات جاری ہیں۔ پاور سیکٹرکو درپیش مسائل حل کیے جائیں گے۔انہوں نےکہا کہ ریلیف کوعام آدمی تک پہنچایا جائے گا،بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کےساتھ بات کررہے ہیں، 45 ارب کا ریلیف ہر صارف تک پہنچایاجائے گا۔
موسیٰ خیل واقعہ : ملک میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی قطعاً قبول نہیں، وزیر اعظم
وفاقی وزیر اویس لغاری کاکہنا تھاکہ کیپسٹی پیمنٹ روپے کی قدر کم ہونےسے دگنی ہوگئی، ایک سال میں بجلی کی قیمتیں کافی حد تک کم ہو جائیں گی۔
