علیمہ خان کا عمران خان کی رہائی کےلیے خود مہم چلانے کااعلان

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عملی سیاست میں قدم رکھ دیا۔علیمہ خان وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بتائےبغیر پشاور اور مردان پہنچ گئیں،جہاں پر انہوں نےجیل کاٹنےوالے اور ناراض پارٹی کارکنوں سےملاقاتیں کیں۔

پی ٹی آئی میں اختلافات کے خاتمے کےلیے عارف علوی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل

علیمہ خان کےسامنے ورکرز نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور دیگر قیادت کے خلاف شکایات کےانبار لگا دیے، علیمہ خان کےہمراہ ایم این اے شاندانہ گلزار اور رہنما پی ٹی آئی خدیجہ شاہ بھی موجود تھیں۔اس موقع پر  علیمہ خان نےپارٹی قیادت سے ناراضی کا اظہارکیا اور عمران خان کی رہائی کےلیے خود مہم چلانے کا اعلان  بھی کر دیا۔

مبینہ سہولتکاری الزام :اڈیالہ جیل کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سمیت مزید افسران کا تبادلہ کردیا گیا

Back to top button