پنجاب کابینہ کے بعد مریم نواز نے بجٹ دستاویزات پر دستخط کردیئے

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صوبہ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹیکس فری سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی۔

پنجاب کی صوبائی کابینہ نے 5446ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا اور نہ ہی موجودہ ٹیکسز کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ٹیکس بڑھائے بغیر مالیاتی ذرائع سے ریونیو میں 53 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔    842 ارب روپے ڈویلپمنٹ اخراجات، 630 ارب کے سرپلس بجٹ کی منظوری دی گئی۔ سالانہ ڈویلپمنٹ پلان میں 77 نئے میگا پراجیکٹ شامل ہوں گے

عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

 

مالی سال 2024-25  میں پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکیج کی بھی منظوری دی گئی، صوبائی کابینہ نے 842ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی، سابقہ ریونیو ہدف 625 ارب روپے جب کہ موجودہ ریونیو ہدف 960 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ پنجاب 960 ارب ریونیو اپنے ذرائع سے اکٹھا کرے گام  مزدور کی کم ازکم اجرت 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی گئی۔ تنخواہوں میں 20 سے25 فیصد اور پینشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری دی گئی،

لیپ ٹاپ اسکیم کےلیے 6ارب روپے اور پی کے ایل آئی انڈومنٹ فنڈ کےلیے 5 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ سوشل پروٹیکشن کےلیے 130 ارب روپے مختص کیے گئے۔

جب کہ زرعی آلات کےلیے 26 ارب، کسان کارڈ 10 ارب، سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام 30 ارب، سی ایم ڈسٹرکٹ ایس جی ڈی پروگرام کےلیے 80 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ لاہور ڈویلپمنٹ کےلیے 35 ارب، مری کےلیے 5ارب، لائیو اسٹاک کارڈ کےلیے 2 ارب، ہمت اور نگہبان کارڈ کےلیے 2 ارب، ری اسٹرکچرنگ ایجوکیشن کےلیے 26ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

Back to top button