نواز شریف کا پارٹی کوفعال کرنے کیلے ملک گیردوروں کا فیصلہ
نوازشریف نےمسلم لیگ ن کو متحرک اور فعال بنانے کے لیے ملک گیر دوروں کا فیصلہ کرلیا۔
پارٹی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد نواز شریف کی پہلی بڑی میٹنگ ہوئی۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے ارکان سینٹ کی ملاقات ہوئی۔ملاقات ڈھائی گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہی۔ مری میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی شریک تھیں
ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر، سینیٹر عرفان صدیقی ، سینیٹر افنان اللہ خان ،سینیٹر ناصر بٹ اور سینیٹر سعدیہ عباسی سمیت دیگر سینیٹرز نے شرکت کی۔
نوازشریف نے سینیٹر سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
مالی سال 25-2024 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا
سینیٹر افنان اللہ خان نے سندھ میں مسلم لیگ ن کو فعال بنانے کے لیے خصوصی توجہ دینے کی تجویز دی
نوازشریف کاکہنا تھا کہ پارٹی کو فعال بنانے کے لئے چاروں صوبوں کا دورہ کروں گا ۔جلد کراچی کا دورہ کروں گا ۔ سندھ میں بھی مسلم لیگ ن کی مضبوطی پر توجہ دی جائے گی ۔عوامی مسائل کا احساس ہے اور عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔شہباز شریف اور مریم دونوں سے کہا ہے کہ جتنا ممکن ہو غریب عوام کو ریلیف دیں۔ایک اناڑی کو ملک پر مسلط کرکے جو تجربہ کیا گیا اس سے تباہی ہوئی۔
سابق وزیراعظم کاکہنا تھا کہ ایسے تجربات سے ملک کا نقصان ہوا ۔ہماری حکومت چلنے دی جاتی تو آج ملک کا یہ حال نہ ہوتا بلکہ عوام خوشحال ہوتے ۔