متنازعہ ایکس پوسٹ تنازعہ،عمران خان شامل تفتیش ہو گئے

بانی پی ٹی آئی عمران خان آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے  ریاست مخالف پوسٹ کے  متنازعہ میں شامل تفتیش ہو گئے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایف آئی اے ٹیم کی تفشیش ایک گھنٹہ جاری ۔اس سے پہلے ایف ائی اے کی ٹیم اڈیالہ جیل میں دو دفعہ عمران خان سے تشویش کرنے کے لیے گئی تھی ایف ائی اے کی ٹیم نے عمران خان سے 16 سوالات کیے  ،ٹیم نے پوسٹ دکھا کر تفتیش کی اور واپس روانہ ہوگئی۔

راولپنڈی بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاونٹ سے ریاست مخالف پوسٹ تفتیش کا معاملے پر جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی شامل تفتیش ہوئے عمران خان سے ایک گھنٹہ سوالات کیے گئے۔

 عمران خان نے کہا میں نے ویڈیو نہیں دیکھی پہلے مجھے ویڈیو دکھائیں اس کے بعد اس پر بات کروں گا عمران خان کو پہلی ویڈیو دکھائی گئی اس کے بعد عمران خان سے سوالات کا سلسلہ شروع کیا گیا

وزیر اعظم کا اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کا ہیلتھ ٹاور تعمیر کرنے کا اعلان

 

ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی بانی پی ٹی آئی اپنے وکلاء چوہدری ظہیر عباس، انتظار پنجھوتا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہوئے تھے۔

 جیل ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی کو ان کے ایکس اکاونٹ سے پوسٹ دکھا کر تفتیش کی۔

بانی پی ٹی آئی اپنے وکلاء کی موجودگی میں سوالوں کے جوابات دیے جس کے بعد ٹیم واپس اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئ۔

Back to top button