شہریوں کو خدمات کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،مریم اورنگزیب

سینئروزیرمریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ  شہریوں کو خدمات کی فراہمی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

پنجاب کے  سینیر وزیر مریم اورنگزیب  کا بیان میں کہنا تھا کہ پنجاب میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے آج ایک نئی تاریخ لکھی گئی، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خود نگرانی کی۔مریم نواز نے وزیر لوکل گورنمنٹ زیشان رفیق اور سیکرٹری لوکل گومنٹ شکیل صاحب کو شاباش دی۔

مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کمشنر ، ڈی سی صاحبان ، انتظامی، میونسپل سمیت تمام اداروں، افسران اور عملے کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی ہے۔عید الاضحی پر بروقت آلائشیں ٹھکانے لگانے اور صفائی ستھرائی کے لئے پورے صوبے کے متعلقہ ادارے، انتظامیہ کے افسران اور تمام ٹیموں نے بڑی محنت سے کام کیا۔شدید گرمی کی پرواہ کئے بغیر عملے نے بڑی محنت سے کام کیا ہے۔

صدر زرداری کی  گڑھی خدا بخش آمد،شہداکی قبروں پرحاضری

 

صوبائی وزیر کامزید کہنا تھا کہ اداروں اور فیلڈ عملے نے عوامی خدمت کے جذبے سے کام کیا۔لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور عملے کی کارکردگی بھی لائق تحسین ہے۔صوبائی سیکرٹری بلدیات کو بہترین ٹیم ورک اور موثر پلان پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔صوبے کے دیگر شہروں، تحصیلوں اور یونین کونسلوں میں انتظامیہ اور منتخب نمائندوں نے بھرپور کام کیا۔تعاون کرنے پر شہریوں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، سب اسی طرح مل کر کام کریں گے تو سب کو ‘ستھرا پنجاب’ نظر آئے گا۔

Back to top button