برطانیہ میں سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم جاری

برطانیہ میں الیکشن قریب آتے ہی سیاسی گہماگہمی،سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم بھی جاری ہے ۔
برطانیہ میں لیبرپارٹی،کنررویٹو اور لبرل ڈیموکریٹس کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا ۔امیدواروں کی انتخابی مہم میں بلند وبانگ دعوے کئے جارہے ہیں۔
عید پربہترین صفائی،مریم نواز نے سینٹری ورکرز کو آفس بلالیا
برطانیہ کے شہروں لندن، برمنگھم، بریڈ فورڈ، مانچسٹر اور گلاسگو سمیت مختلف شہروں میں سیاسی رہنما بھرپور انتخابی مہم چلارہے ہیں۔
لیبرپارٹی کی غزہ پالیسیوں سے نالاں تین پاکستانی نژاد امیدوار بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ رہے ہیں دیکھنا ہے کہ اب کتنی کامیابی نصیب ہوتی ہے۔
برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے 4 جولائی کو نئے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔
اپوزیشن لیبرپارٹی کو حکمران کنزرویٹیو پارٹی پر 20 پوائنٹس کی برتری حاصل ہے۔
