تحریک لبیک پر پابندی کےلیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنے کا امکان

 

 

 

وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک پر پابندی کےلیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر نہ کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کےلیے سپریم کورٹ سے کسی فیصلے کی ضرورت نہیں ہوتی۔تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت عائد کی گئی ہے، نہ کہ آئین کے آرٹیکل 17 کے تحت۔
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر پابندی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی،جس کےبعد وزارت داخلہ نے مذہبی جماعت پر پابندی کا اعلامیہ جاری کیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دےدیا گیا ہے، کیوں کہ وفاقی حکومت کے پاس ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تنظیم دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے۔
انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ٹی ایل پی کو فرسٹ شیڈول میں شامل کرتےہوئے کالعدم تنظیموں کی فہرست میں درج کردیا گیا ہے۔

 

 

Back to top button