پیپلزپارٹی نے وزارتیں لینے کی حکومت کی پیشکش قبول کرلی

پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے وزارتیں لینےکی پیشکش قبول کرلی۔جولائی میں وفاقی  کابینہ میں شمولیت کاامکان ظاہرکردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق مقتدر حلقوں نے پیپلزپارٹی کو قائل کر لیا ہے کہ ملک میں حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں، اور سسٹم کو ہی جاری رکھ کر قومی استحکام اور بہتری کی جانب بڑھنا ہے۔

مقتدر حلقوں کی جانب سے دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت کو ایک پیج پر متحد کیا گیا ہے، جب کہ دیگر سیاسی قوتوں کو بھی قومی مفاد میں اسی صفحے پر لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کے دوران پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے پا جائے گا، جس کے بعد پیپلزپارٹی کابینہ کا باضابطہ حصہ بن جائے گی۔

اس پیش رفت کے ساتھ، اگلے مرحلے میں پیپلزپارٹی کے پنجاب حکومت میں شامل ہونے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں، اور اس سلسلے میں دونوں جماعتوں کے درمیان بیک ڈور رابطے شروع ہو چکے ہیں۔

یہ سیاسی ہم آہنگی مستقبل قریب میں ملکی سیاست میں اہم تبدیلیوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

Back to top button