بلوچستان میں سکیورٹی فورسزکاآپریشن،2دہشت گردہلاک

بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،2 دہشتگرد ہلاک اور 2 گرفتارکرلئےگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائی انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے تحت عمل میں لائی گئی، جس میں دشمن کے منصوبے ناکام بنا دیے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جب کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
اس کامیاب آپریشن پر وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی سیکیورٹی فورسز نے شجاعت اور مہارت سے دشمن کو شکست دی۔ وہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملک کے دفاع میں ڈٹی ہوئی ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پُرعزم ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھی خودکش حملے کی کوشش کی گئی تھی، جس میں 13 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔ تاہم، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارت اسپانسرڈ خارجی دہشت گرد گروہ کے 14 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے تھے۔