امریکہ کی پاکستانیوں کیلئےنئی ویزاپالیسی آ گئی

امریکا نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ شرائط مزید سخت کر دیں، سوشل میڈیا اکاؤنٹس پبلک کرنا لازمی قرار دیدیاگیا۔
امریکی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا پروگرامز میں مزید سختی کردی۔ئی ہدایات کے تحت درخواست دہندگان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس "پبلک” کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ان کی شناخت اور سکیورٹی کی جانچ ممکن بنائی جا سکے۔ یہ اعلان امریکی قونصل خانوں کراچی اور لاہور کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہ امریکہ 2019 سے ویزا درخواست دہندگان سے ان کے سوشل میڈیا ہینڈلز کی معلومات طلب کرتا آ رہا ہے، مگر اب اس شرط پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا کی معلومات فراہم نہ کرنے یا غلط معلومات دینے کی صورت میں ویزا انکار کے ساتھ مستقبل میں ویزا کے لیے نااہلی کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔