وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر پیوٹن کی اگلے ہفتے ملاقات طے

وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی اگلے ہفتے ملاقات طے پا گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق یہ ملاقات چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سمٹ کی سائیڈ لائن پر ہو گی، جس کا شیڈول سفارتی ذرائع سے طے کیا گیا ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ، خطے کی سلامتی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات بھی شیڈول ہے، جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتوں کا پروگرام بھی طے پا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو چین روانہ ہوں گے۔
