پنجاب اسمبلی : پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر فرحت عباس عہدے سے مستعفی
پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حافظ فرحت عباس نے عہدے سے استعفیٰ دےدیا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں حافظ فرحت عباس نےکہا کہ 9 مئی کےمقدمات میں میری ضمانتیں خارج کی گئی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ان حالات میں میں پارلیمانی لیڈر کےعہدے کی ذمہ داریوں سے انصاف نہیں کرسکتا۔
9 مئی کے احتجاج میں اہداف کی نشاندہی کرنے میں فیض حمید کا کردار تھا : خواجہ آصف
رہنما پی ٹی آئی حافظ فرحت عباس نےمزید لکھا کہ میں نے اپنا استعفیٰ پارٹی کو پیش کردیا ہے اور اپنے لیڈر عمران خان سےدرخواست کی ہے کہ مجھے اس ذمے داری سے استعفیٰ کی اجازت دی جائے۔ان کا کہناتھا کہ میں بحیثیت رکن پنجاب اسمبلی اور کارکن اپنے لیڈر کےساتھ کھڑا رہوں گا۔