پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبا گروپس میں تصادم ، توڑ پھوڑ

پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبا گروپس کے درمیان تصادم کے بعد سینکڑوں طلبا کارکنوں نے وائس چانسلر، رجسٹرار اور پبلک ریلیشن آفیسر کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کی۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے خرم شہزاد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آئی جے ٹی کے کارکنان نے یونیورسٹی کے مرکزی کیفے ٹیریا کے قریب چند طلبا اور باہر کے لوگوں سے لڑائی کے بعد یونیورسٹی کے رجسٹرار اور دیگر عہدیداروں کے دفتر میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ یونیورسٹی میں ’توڑ پھوڑ‘ پر قانونی کارروائی کے لیے پولیس میں شکایت درج کرا دی ، واقعہ میں ملوث تمام طلبا کو یونیورسٹی سے بے دخل کیا جائے گا،چند درجن طلبا یونیورسٹی کے امن کو تباہ کر رہے ہیں۔

ترجمان پی یو نے بتایا کہ فوٹیج کی مدد سے طلبا کی شناخت کی جا رہی ہے ، قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی ، دونوں گروپس کے درمیان دو الگ الگ ایونٹس کے لیے پوسٹرز لگانے کے درمیان تنازع پیدا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کمپنی نہیں چلی مگر…..
آئی جے ٹی کے ترجمان عدیل چوہدری نے بتایا کہ یہ احتجاج ’یونیورسٹی کے باہر کے لوگوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کے لیے ہوا جو(یونیورسٹی کے) ہاسٹلز میں رہائش پذیر ہیں اور کئی مقدمات میں نامزد ہیں۔

Back to top button