عاصم اظہر اداکارہ میرب کے بھائی ہیں یا بوائے فرینڈ؟
محض 16 برس کی عمر میں ماڈلنگ سے شوبز کیرئیر میں قدم رکھنے والی اداکارہ میرب علی نے بتایا ہے کہ گلوکار عاصم اظہر ان کے بچپن کے دوست ہیں اور ہم دونوں کی مائیں بھی پرانی سہیلیاں ہیں لہذا ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ عاصم ان کے سوتیلے بھائی ہیں۔ یاد رہے کہ ماضی میں دونوں کے افیئر کی خبریں بھی مارکیٹ ہوئی تھی جس کے بعد عاصم اظہر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ ٹویٹ کی گئی تھی کہ میرب ان کی بہنوں جیسی ہیں۔ ان دنوں عاصم اظہر کا اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ گرما گرم افئیر چل رہا تھا۔
آئی ایس پی آر کے ڈرامے صنف آہن سے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ ماڈلنگ کا آغاز کرنے کے بعد انہوں نے سب سے پہلے گلوکار سجاد علی کے گانے پر پرفارمنس دی تھی جس کے بعد انہیں مختلف پراجیکٹس میں کام ملنا شروع ہو گیا۔
میرب کے مطابق انہیں ایک سوشل میڈیا سٹار اور انسٹا گرام انفلوئنسر کے طور پر پہچانا جاتا ہے تاہم وہ خود کو ماڈل و اداکارہ کے طور پر دیکھتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صنف آہن کی پروڈیوسر ثنا شاہنواز نے عاصم اظہر کی والدہ اداکارہ گل رعنا کو بتایا تھا کہ میرب کا چہرہ یمنیٰ زیدی سے بہت ملتا جلتا ہے، اس لیے وہ انہیں ڈرامے میں کاسٹ کرنا چاہتی ہیں، پھر مجھ سے ڈرامے کے آڈیشن کے لیے رابطہ کیا گیا۔
میرب علی نے بتایا کہ ثنا شاہنوار نے مجھے ہدایت کار ندیم بیگ کے سامنے آڈیشن دینے کا کہا جس کے بعد انہیں کاسٹ کیا گیا تھا، اداکارہ نے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران نہ صرف ہدایت کار بلکہ یمنیٰ زیدی سمیت دیگر کاسٹ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ میرب علی کا کہنا تھا کہ زیادہ تر زندگی بیرون ملک گزری ہے لیکن پروفیشنل کیریئر کا آغاز اپنے ملک سے ہی کیا اور انہیں یقین ہے کہ عمر کے حساب سے بہترین کردار مل جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوبارہ سرفہرست
ایک سوال پر میرب نے بتایا کہ وہ اور عاصم اظہر بچپن سے ہی بہترین دوست ہیں جبکہ ان کی مائیں بھی آپس میں بہترین سہیلیاں ہیں۔ واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں سوشل میڈیا پر خبریں پھیلی تھیں کہ میرب اور عاصم نے منگنی کرلی ہے، اس دوران عاصم اور ہانیہ عامر کے درمیان اختلافات کی خبریں بھی سننے کو ملیں۔
عاصم اظہر کے نام سے ایک اکاؤنٹ سے بتایا گیا تھا کہ میرب ان کی بہنوں جیسی ہیں۔ عاصم نے اس پوسٹ کو جعلی قرار دے دیا تھا لیکن یہ واضح نہیں کیا تھا کہ انہوں نے میرب سے منگنی کی ہے یا نہیں، نہ ہی انہوں نے دونوں کے رشتے پر کوئی وضاحت دی تھی۔ یاد رہے کہ عاصم اظہر اداکارہ گلِ رعنا کے بیٹے ہیں جنہوں نے طلاق حاصل کرنے کے بعد اپنے بیٹے کو اکیلے ہی پالا ہے۔
