رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی سے یومِ آزادی پر احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے یوم آزادی پر احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی احتجاجی تحریک کا آغاز 14 اگست کے بجائے کسی اور دن کرے، کیوں کہ یہ یوم آزادی ہے جسے پوری قوم یکجہتی کے ساتھ مناتی ہے۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ احتجاج سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، لیکن وقت کے انتخاب پر اعتراض ہے۔ احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے،تاہم 14 اگست کو اس کا انعقاد افسوسناک اور قومی روایات کے منافی ہوگا۔

اسدقیصرنےجنرل ریٹائرڈباجوہ کوایکسٹینشن دیناغلطی قرار دیدیا

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ 14 اگست کو قوم جوش و ولولے کے ساتھ یومِ آزادی منائے گی، لیکن اپوزیشن نے اسی دن احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو مناسب نہیں۔ اگر وہ چاہیں تو 13، 15 یا 16 اگست کو یہ تحریک شروع کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو یوم استحصال منایا گیا،اس موقع پر پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہی تھی، لیکن اسی دن پی ٹی آئی نے بڑی تحریک کا اعلان کیا، جو نتیجہ خیز نہ ہوسکا۔

Back to top button