دریائے راوی پر اربن ڈویلپمنٹ کا منصوبہ تکمیل کی جانب گامزن

دریائے راوی کے کنارے اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کمرشل اور رہائشی منصوبہ تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے، دریائے راوی کے پشتوں کی پر کام کے لیے اس کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔
روڈا ذرائع کے مطابق پشتوں کی تعمیر کے لئے دریائے راوی کا رخ موڈ دیا گیا، پشتوں کی تعمیر کے لئے عارضی کوفر ڈیم تعمیر کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے۔
روڈا انتظامیہ کے مطابق 1.7 کلومیٹر ایریا پر گوفر ڈیم مکمل کیا جا رہا ہے، کوفر ڈیم کی مدد سے دریا کے کنارے پشتے مکمل کئے جا سکیں گے۔
