روڈا کا چہار باغ رہائشی منصوبہ قبل از وقت مکمل کرنے کا فیصلہ

رور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے فلیگ شپ رہائشی منصوبہ چہار باغ پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔روڈا نے چہار باغ رہائشی منصوبے کو قبل از وقت مکمل کرنے کا فیصلہ ہے۔سی ای او روڈا عمران امین کا اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ چہار باغ منصوبہ 18 ماہ میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن ہے ، تاہم منصوبہ اگلے سال مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا۔ منصوبے میں گرین بیلٹس اور پارکس کی صورت میں 56 فیصد گرین کوور رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سی ای او روڈا عمران امین کے مطابق گرین کوور کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی کا جڑ سے خاتمہ کیا جا سکے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تعمیرات جلد شروع کرنے کے لئے رواں سال دسمبر خریداروں کو قبضہ دے دیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ منصوبہ میں ، ہسپتال ، سکول، کالج یونیورسٹی، کونڈومینئم، کمیونٹی سنٹرز اور کمرشل مارکیٹ تعمیر کی جائیں گی جبکہ منصوبہ بہترین طرز زندگی فراہم کرے گا ۔سی ای او روڈا عمران امین نے مزید بتایا کہ منصوبے میں شہر سے سب سے وسیع روڈز تعمیر کی جائیں گی۔چہار باغ کی مین بلیوارڈ 200 فٹ جبکہ دیگر تمام سڑکیں 60 فٹ ہوں گی۔
