ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی کے بعد معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 125000روپے ہو گئی۔
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہو گیا
سونے کی فی دس گرام قیمت میں 43 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور نئی قیمت 107167 روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمت 1450 روپے برقرار رہی۔
