روس نے اسٹیل مل کی بحالی کےلیے مدد کی پیش کش کردی

روسی قونصل جنرل وکٹرووچ نے اسٹیل مل کی بحالی کیلئے مدد کی پیش کش کردی۔

روسی قونصل جنرل کاکہنا تھا کہ روس نےہمیشہ جنوبی ایشیا میں امن کوفروغ دیاہے،پاکستان اسٹیل مل کاقیام دونوں ممالک کےتعاون کی مثال ہے،اسٹیل مل ذوالفقار علی بھٹو کےدور میں قائم ہوئی۔

گوہر اعجاز کا آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

روسی قونصل جنرل نےکہاکہ پاکستان پہلا ملک ہےجس کےساتھ روس نے ڈپلومیٹک ویزا پر تعاون کیا،گزشتہ تین برسوں میں پاکستان میں تین مختلف حکومتیں رہیں تاہم پاکستان کےساتھ سفارتی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

روسی قونصل جنرل نے پیش کش کی کہ اسٹیل مل کی بحالی کےلیے مدد کرنےکو تیار ہیں،حکومت اور انتظامیہ کی جانب سےسنجیدگی کی ضرورت ہے۔

Back to top button