اداکارہ صبا قمر نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا

پاکستانی فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس لیے زیادہ جوان اور خوبصورت نظر آتی ہیں کیونکہ ان کی جلد خشک ہے اور وہ روزانہ وافر مقدار میں پانی پیتی ہیں، جلد کو موئسچرائز کرنے کیلئے گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال کرتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں گلیسرین، شہد اور لیموں کا مکسچر بنا کر چہرے کا مساج کرتی ہوں، اس کے علاوہ اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق موئسچرائزنگ کریم بھی دن کے اوقات میں استعمال کرتی ہوں۔صبا قمر کا کہنا تھا کہ روزانہ رات سونے سے قبل میں گلیسرین میں چند قطرے کیسٹر آئل ملا کر اپنے ہاتھوں اور پیروں کا مساج کرتی ہوں، فٹ رہنے کے لیے روزانہ چہل قدمی کرتی ہوں چاہے میں کتنی بھی زیادہ تھک کر گھر واپس آئی ہوں۔اپنے حسین گھنے بالوں کا راز بتاتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ میں نے ناریل، بادام اور سرسوں کے تیل کا مکسچر بنا کر رکھا ہوا ہے جو وہ ہفتے میں تین دن اپنے بالوں میں لگاتی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اس قبل شادی کو زندگی کے لیے ضروری قرار دیتے ہوئے اپنے آئیڈیل مرد کے متعلق بھی بتایا تھا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ یں چاہتی ہوں میری زندگی میں شامل مرد صاف ستھرا ہو، میں کروڑوں کی چیزیں بھی چھوڑ کر چلی جاؤں گی لیکن صفائی پر کمپرومائز نہیں کروں گی کیوں کہ میں صفائی اور حفظان صحت سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی۔صبا نے کہا کہ اکثر کہ لوگ سیٹ پر ڈیزائنر کے پاس سے آئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں نہیں پہنتی، اگر مجھے بدبو آئے تو میں کسی ڈیزائنر کے کپڑے نہیں پہنتی، منع کردیتی ہوں، یہ میرے لیے نخرہ نہیں ہے بلکہ بنیادی اصول ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میری ایک بہت بری عادت ہے کہ اگر کوئی شخص میرے پاس سے گزرے تو میں اس کی خوشبو محسوس

رینٹل پاور ریفرنسزکھل گئے،عدالت نے راجہ پرویز اشرف کو طلب کر لیا

کرتی ہوں۔

Back to top button