صنم سعید نے بھارتی فلم انڈسٹری کو پاکستان دشمن قرار دے دی؟

ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ صنم سعید نے بھارتی فلم انڈسٹری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان اختلافات اور دشمنی کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ دونوں قوموں میں اختلافات کو فروغ نہیں دینا چاہئے۔ صنم سعید نے بھارتی ویب سائٹ کو دیے گئے مختصر انٹرویو میں بولی وڈ فلموں کے مواد اور دونوں ممالک میں فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے شاید ہی کوئی ایسی بولی وڈ فلم دیکھی ہو، جس میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کو مثبت کردار میں دکھایا گیا ہو۔ اداکارہ کے مطابق بولی وڈ فلموں میں ایک مسلمان شخص کو نماز کی ٹوپی اور آنکھوں میں کاجل لگایا ہوا دکھایا جاتا ہے جب کہ اسے ایسی جگہ پر نماز پڑھتے ہوئے دکھایا جاتا ہے، جس کے پیچھے سبز رنگ کے کپڑے لٹکے ہوتے ہیں۔ صنم سعید کا کہنا تھاکہ بولی وڈ فلم سازوں کے خیال میں آنکھوں میں کاجل لگانے، ٹوپی پہننے اور نماز کی جگہ ہرے کپڑے لٹکانے والے ہی مسلمان ہوتے ہیں۔ صنم سعید کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان میں ایسے مسلمان نہیں دیکھے لیکن یہ بھارتی فلموں میں ضرور نظر آتے ہیں۔

صنم سعیدنے اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ بھارتی فلموں میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کو بھارت کے دشمن کے روپ میں منفی کرداروں میں دکھایا جاتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے کئی بولی وڈ فلمیں دیکھی ہیں اور کسی ایک اپنی پسندیدہ فلم کا نام بتانا ان کے لیے بہت مشکل ہوگا۔ تاہم ساتھ ہی صنم سعید نے اداکارہ کنگنا رناوٹ کی فلم ’کوئین‘ کو اپنی پسندیدہ فلم قرار دیا اور کہا کہ اس فلم کو دیکھ کر انہیں ایسا لگا جیسے یہ سب انکی حقیقی زندگی کے واقعات ہوں۔ صنم نے دونوں ممالک میں فنکاروں پر پابندی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ بھارت کی جانب سے ’اڑی حملے‘ کے بعد پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کرنا سب کو چونکا دینے والا فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان کئی سال سے لگی پابندی کے بعد اب ہر کوئی اپنے اپنے کام میں مصروف ہوچکا ہے، اب دونوں ممالک کے فنکار کچھ نہیں کر سکتے۔ صنم سعید کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان اب بھی اچھےتعلقات ہیں مگر وہ دونوں ممالک کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے کچھ نہیں کر سکتے۔

’’مسٹر اینڈ مسز سمتھ‘‘ نے انجلینا، براڈپٹ کی زندگی کو کیسے متاثر کیا؟

بھارت میں ماہرہ خان اور فواد خان کے دوبارہ کام کرنے کے ایک سوال کے جواب میں صنم سعید نے بتایاکہ انہیں یقین ہے کہ دونوں اداکار خوف زدہ ہوں گے، کیوں کہ 2016  میں  جب دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوئے تو بھارت میں فواد خان اور ماہرہ خان کے ساتھ اچھا رویہ اختیار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اداکار ماضی میں بھارت میں اپنے ساتھ ہونے والے تجربات کی وجہ سے دوبارہ وہاں کام کرنے کے حوالے سے خوف زدہ ہوں گے۔

Back to top button