سنگجانی جلسہ کیس : عمر ایوب، شیخ وقاص اور زرتاج گل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

سنگجانی جلسہ کیس میں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتےہوئے تینوں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو 20 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کہا تینوں رہنما ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، تینوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیےجاتے ہیں۔
کیا مریم کے خیال میں PMLN کو PPP کی ضرورت نہیں رہی؟
واضح رہے کہ 8 ستمبر 2024 کو سنگجانی میں پی ٹی آئی کے جلسے کے موقع پر ہنگامہ آرائی پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
