سعودی ولی عہد کارواں برس پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رواں برس پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رواں سال 31 دسمبر سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کی تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے لیکن اسی سال شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ کنفرم ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ طویل عرصے سے طے تھا لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر ملتوی ہوتا رہا، سعودی ولی عہد ممکنہ طور پر اس دورے کے دوران پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دو برادر ملک ہیں، حال ہی میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا ہے، جس کے مطابق کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں پر جارحیت تصور کی جائےگی۔

پاکستان اور سعودی عرب میں تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد یہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

اس دورے کے دوران وہ پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں تجارتی و معاشی تعاون کے امور زیر بحث آئیں گے۔

پاکستان اور سعودی دفتر خارجہ میں دورے کی تاریخوں کے تعین پر کام جاری ہے اور جلد ہی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

 

Back to top button

Adblock Detected

Please disable the adblocker to support us!