کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اور اس دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ علاقے کے معصوم شہریوں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسزبلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنےکی کوششوں کو ناکام بنانےکے لیے پرعزم ہیں۔

Back to top button