ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

ضلع ٹانک خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس آپریشن میں شدید فائرنگ کےتبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن سےاسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کےخلاف دہشت گردی اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

جماعت اسلامی نے حکومت کی مذاکرات کی پیش کش قبول کر لی

دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف نے ٹانک میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Back to top button