سینئر رہنما پیپلز پارٹی آغا سراج درانی انتقال کرگئے

 

 

 

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کےمطابق آغا سراج درانی طویل عرصے سے علیل تھےاور کراچی کے ایک نجی ہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔ان کی حالت کئی ہفتوں سے تشویشناک تھی،ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ایوان صدر کی جانب سے بھی سینئر رہنما پیپلزپارٹی آغا سراج درانی کے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

سینئر رہنما پیپلز پارٹی آغا سراج درانی کا شمار سندھ کی سیاست کے قد آور شخصیات میں ہوتا تھا۔انہوں نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا اور ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے۔

 

آغا سراج درانی 31 مئی 2013 سے 25 مئی 2024 تک سپیکر سندھ اسمبلی رہے۔

 

 

Back to top button