سیالکوٹ واقعہ پرعلما کرام کا جمعہ کو یوم مذمت منانے کا اعلان

علامہ حامد سعید کاظإی ، علامہ تقی عثمانی اور دیگر مشتمل علمائے اکرام کے وفد نے اسلام آباد میں سری لنکن ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران سانحہ سیالکوٹ پر اظہار افسوس کرنے کے ساتھ جمعہ کو اس سلسلے میں یوم مذمت منانے کا اعلان کیا۔

عبدالخبیر آزاد ، ابوالخیر زبیر، حامد سعید کاظمی ، ڈاکٹر قبلہ ایاز، علامہ تقی عثمانی، علامہ عارف واحدی ، قاری حنیف جالندھری، علامہ امین شہیدی اور علامہ ساجد میر سمیت دیگر علما کرام پرمشتمل وفد نے سیالکوٹ واقعے پر سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے ورکرما سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ نے تمام مکاتب فکر کو ہلا کر رکھ دیا ، سری لنکا برادر ملک ہے۔ امید ہے کہ سانحہ سیالکوٹ سے پاکستان اورسری لنکا کے تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہئے ۔ قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ علما کرام جمعہ 10 دسمبر کو یوم مذمت منائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سماجی رہنما آنگ سان سوچی کو 4 سال قید
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکرکے جید علما کرام نے سری لنکا کے ہائی کمشنرسے تعزیت کی ، حامد سعید کاظمی کا کہنا تھا کہ اس سانحہ پر غمگین ہیں ۔ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ایسی شدت پسندی پاکستان اوراسلام کے ساتھ دشمنی ہے۔

Back to top button