ڈھاکا ٹیسٹ :بنگلہ دیشی ٹیم فالو آن کے خطرے سے دوچار

ڈھاکہ ٹیسٹ کے دوران میزبان ٹیم فالو آن کے خطرے سے دوچار ہوگئی ، پاکستانی ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز 300 رنز پر ڈیکلیئر کرنے کے جواب میں 76رنز پر 7 بنگلہ دیشی کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔

ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان کی جانب سے اننگز ڈیکلیئر کیے جانے کے بعد بنگلہ دیش نے اننگز کا آغاز کیا تو ساجد خان نے اپنے پہلے ہی اوور سے میزبان بلے بازوں کے لیے مشکلات کھڑی کرتے ہوئے محمود حسن کو پویلین بھیج دیا۔
ابھی اسکور 20 تک ہی پہنچا تھا کہ ساجد نے شادمان اسلام کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا جبکہ کپتان مومن الحق رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ساجد خان نے 12 اوورز میں 35 رنز کے عوض 6 وکٹیں اپنے نام کیں۔شکیب الحسن 23 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں اور میزبان ٹیم کو فالو آن سے بچنے کے لیے مزید 25رنز درکار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 98.3 اوورز میں اپنی پہلی اننگز 300 رنز پر ڈیکلیئر کر دی۔بنگلہ دیش اننگز شروع ہوتے ہی اوپننگ بلے باز محمود الحسن ساجد خان کی گیند کا شکار ہوگئے محمود الحسن کا کیچ کپتان بابر اعظم نے لیا۔

ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کا آغاز پاکستان کی اننگز سے ہوا جس میں اظہر علی 56 رنز کے ساتھ عبادت حسین کی بال پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے اور اب کپتان بابراعظم 76 رنز بناکر خالد احمد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔

خراب موسم کے باعث میچ کے چوتھے روز بھی کھیل کا آغاز تاخیرکا شکار ہوا ، آج کم از کم 86 اوورز کا کھیل ہوگا۔ ‏تیسرے روز مسلسل بارش کی وجہ سے ایک گیند کا کھیل بھی نہیں ہو سکاجبکہ پہلے دو روز میں صرف 63.2 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ادریس خٹک کی سزا شرمناک قرار دے دی
ٹیسٹ میچ میں اب تک ایک اننگز بھی مکمل نہیں ہو سکی ، اس لیے یہ ٹیسٹ ڈرا کی جانب بڑھ رہا ہے۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Back to top button