نیندکے دورانیئے میں معمولی کمی بھی صحت کیلئے نقصان دہ قرار

نیند کی کمی کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دیا جاتا ہے۔مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ نیند کے دورانیے میں معمولی کمی بھی دل کی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے۔

امریکی یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق نیند کا دورانیہ 7 گھنٹے سے معمولی کم ہونا بھی نقصان دہ ہوتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ محض 6 ہفتے تک نیند کی کمی سے دل کی شریانوں میں موجود خلیات کو تکسیدی تناؤ کا سامنا ہوتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ تکسیدی تناؤ کے باعث خلیات نقصان دہ مالیکیولز کی صفائی کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔اس کے نتیجے میں خلیات ناکارہ ہونے لگتے ہیں اور امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے جب شواہد سے معلوم ہوا کہ نیند کے دورانیے میں معمولی کمی بھی امراض قلب کا شکار بنا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ

سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد کم کردی گئی

نیند کی معمولی کمی کس حد تک امراض قلب کا خطرہ بڑھا سکتی ہے۔

Back to top button