واٹس ایپ کے ویب ورژن میں 2بڑی اپ ڈیٹس متعارف

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں 2 بڑی اپ ڈیٹس کی جا رہی ہے۔

واٹس ایپ کے ویب ورژن میں چیٹ سرچ اور پرائیویسی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔ویب ورژن کے بیٹا ورژن میں سرچ بائی ڈیٹ فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔جیسا نام سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سے صارفین تاریخ کے ذریعے مخصوص چیٹس کو سرچ کر سکیں گے۔یہ نیا فیچر چیٹس کی تلاش کا عمل زیادہ آسان بنا دے گا اور مخصوص کی ورڈز استعمال کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔جیسا اوپر درج کیا جا چکا ہے کہ یہ فیچر فی الحال بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے میں چند ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔اسی طرح واٹس ایپ ویب ورژن استعمال کرنے والے صارفین کی پرائیویسی کو بھی اسکرین لاک نامی فیچر سے بہتر بنایا گیا ہے۔

اس سے قبل چیٹ لاک فیچر موبائل کے بعد ویب ورژن میں بھی متعارف کرایا گیا تھا۔مگر ویب ورژن میں اس فیچر کو اسکرین لاک کا نام دیا گیا ہے۔یہ آپشن ویب ورژن کی پرائیویسی سیٹنگز میں موجود ہے اور وہاں جانے پر اسکرین لاک آپشن نظر آئے گا جس کے ذریعے واٹس ایپ ویب تک رسائی پاس ورڈ سے مشروط ہو جائے گی۔

اگر کوئی صارف پاس ورڈ سے چیٹ لاک کرنے کے پاس ورڈ بھول جائے گا تو اسے واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے ویب ورژن سے لاگ آؤٹ ہوکر دوبارہ

جنوبی،شمالی وزیرستان میں فورسز کاآپریشن،2دہشت گرد ہلاک

آر کوڈ اسکین کرکے سائن ان ہونا ہوگا۔

Back to top button