کیا نواز شریف کو نااہل کروانے کی پیچھے امریکہ ہے؟

سینئر صحافی اور کالم نگار حامد میر نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایران اور سعودی عرب کے اختلافات کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا . عام خیال یہ ہے کہ ایران اور سعودی عرب کو قریب لانے میں چین نے اہم کردار ادا کیا.  لیکن یہ حقیقت نظر انداز نہیں کی جاسکتی ہے کہ ان دونوں ممالک کو قریب لانے کی کوششوں کا آغاز پاکستان اور عراق نے کیا تھا۔

ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کو ختم کرانے کیلئے 2016ء میں پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے دونوں ممالک کا دورہ  کیا تھا اور اسی سال نواز شریف کو ایک سازش کے تحت سپریم کورٹ سے نااہل کرایا گیا اور ان کا مشن ادھورا رہ گیا۔ ان خیالات کا اظہار حامد میر نے اپنے ایک کالم میں کیا ہے. وہ لکھتے ہیں کہ دوسری جنگ عظیم کےبعد برطانیہ کمزور ہوگیا اور امریکہ نے ’’ تقسیم کرو اور حکومت کرو‘‘ کی حکمت عملی کو اپنی خارجہ پالیسی کا حصہ بنایا۔ 1979ء کے انقلاب ایران کے بعد امریکہ نے سعودی عرب سمیت کئی مسلم ممالک کو ایران کیخلاف استعمال کیا۔

ہم شیعہ سنی اختلافات کی مکمل ذمہ داری برطانیہ اور امریکہ پر نہیں ڈال سکتے لیکن حقیقت یہ ہے کہ امریکہ نے ایران اور سعودی عرب کے اختلافات کا سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا اور فرقہ واریت کی یہ آگ افغانستان کے راستے سے پاکستان میں بھی داخل ہوگئی۔ کئی دہائیوں تک یہ آگ مسلم دنیا کو ایک خطے سے دوسرے خطے تک جلاتی رہی اور آخر کار اب ایران اور سعودی عرب میں صلح ہوتی نظر آ رہی ہے۔ 17جون کو سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان السعود نے تہران کا دورہ کیا اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی جس کے بعد ایرانی صدر کے دورہ سعودی عرب کے امکانات واضح ہیں۔ عام خیال یہ ہے کہ ایران اور سعودی عرب کو قریب لانے میں چین نے اہم کردار ادا کیا۔ یہ بات درست ہے کہ مارچ 2023ء میں ایران اور سعودی عرب نے چین کی ثالثی کے ذریعے ایک دوسرے سے تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا لیکن یہ حقیقت نظر انداز نہیں کی جاسکتی ہے کہ ان دونوں ممالک کو قریب لانے کی کوششوں کا آغاز پاکستان اور عراق نے کیا تھا۔

حامد میر بتاتے ہیں کہ 2016ء میں سعودی حکومت نے ایک شیعہ عالم شیخ نمر کو پھانسی کی سزا دی تو ایران میں سعودی سفارت خانے پر حملہ ہوگیا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے ایران میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا۔ ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کو ختم کرانے کیلئے 2016ء میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے دونوں ممالک کا دور کیا تھا۔ 2016ء میں نواز شریف کو ایک سازش کے تحت سپریم کورٹ سے نااہل کرایا گیا اور ان کا مشن ادھورا رہ گیا۔ 2019ء میں عمران خان نے ان دونوں ممالک کو قریب لانے کیلئے کوششوں کا آغاز کیا لیکن سعودی حکومت نے ان کی زیادہ حوصلہ افزائی نہ کی۔

اس دوران عراق کے وزیر اعظم عادل المہدی نے ایران اور سعودی عرب میں بیک چینل کھولا جس میں ایرانی فوج کے ایک اعلیٰ افسر جنرل قاسم سلیمانی اہم کردار ادا کر رہے تھے۔ 3جنوری 2020ء کو وہ عراقی وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے بغداد پہنچے تو ایک امریکی ڈرون حملے کا نشانہ بن گئے۔ اس واقعے کے بعد چین نے ایران اور سعودی عرب میںثالثی شروع کرائی جسکے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات بحال ہو رہے ہیں۔

حامد میر کہتے ہیں کہ ایران اور سعودی عرب کی صلح دنیا بھر کے مسلمانوں کے علاوہ ان غیر مسلموں کیلئے بھی ایک اچھی خبر ہے جو ہر طرف امن دیکھنا چاہتے ہیں۔ یورپ اور امریکہ کو یہ دیکھنا چاہئے کہ 1979ء کے بعد ایران و عراق جنگ میں مغرب کی اسلحہ ساز کمپنیوں نے بہت منافع توکمایا لیکن عراق اور افغانستان میں جنگ کا مغرب کو فائدہ ہوا یا نقصان؟ لبنان، شام اور یمن میں فرقہ وارانہ لڑائیوں نےجن ہزاروں مسلمانوں کو اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا ان کی بڑی اکثریت کا رخ کدھر تھا؟ مسلم ممالک میں خانہ جنگیوں اور فرقہ وارانہ لڑائیوں کے باعث متاثرین کی بڑی اکثریت نے یورپ اور امریکہ میں پناہ لی اور اسی لئے مغربی ممالک اپنے امیگریشن قوانین کو سخت بنا کر اپنے ہی شہریوں کیلئے مشکلات بڑھا رہے ہیں۔

حامد میر کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب میں صلح کا فائدہ صرف مسلمانوں کو نہیں ہے ان دو ممالک کی صلح سے یمن، شام، لبنان، عراق اور بحرین سمیت دیگر ممالک میں فرقہ وارانہ کشیدگی ختم ہوگی۔ پاکستان اور افغانستان میں فرقہ واریت کم ہوگی۔ پاکستان اور ایران کا ایک دوسرے کے ساتھ 900 کلومیٹر لمبا بارڈر ہے۔ پاکستان کو ایک طرف ایران اور افغانستان کی غلط فہمیاں دور کرانے کی ضرورت ہے، دوسری طرف ایران اور سعودی عرب کو ترکی کو بھی قریب لانا چاہئے، مسلم ممالک میں استحکام سے صرف فرقہ واریت نہیں بلکہ انتہا پسندی بھی کم ہوگی۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہے، دہشت گردی کو دہشت گردی سے ختم نہیں کیا جا سکتا، دہشت گردی کو امن و انصاف سے ختم کیا جا سکتا ہے، اس لئے یورپ اور امریکہ کو ایران اور سعودی عرب میں صلح کا ناصرف خیر

نون لیگ اورمولاناPTIکا مائنس کرنے پر متفق کیوں؟

مقدم کرنا چاہئے بلکہ اس صلح کا فائدہ اُٹھانا چاہئے۔

Back to top button