توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کو بھی نوٹس جاری

توشہ خانہ کیس میں بسریٰ بی بی کو بھی نوٹس جاری
توشہ خانہ کیس میں نیب نے بشریٰ بی بی کو نوٹس جاری کر دیا ہے، نیب ٹیم نے زمان پارک پہنچ کر نوٹس کی تعمیل بھی کروالی۔
توشہ خانہ کیس میں سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے نام نوٹس کی تعمیل کیلئے نیب ٹیم زمان پارک پہنچی، عمران خان کے سیکیورٹی اسٹاف نے ٹیم کو اندر آنے کی اجازت دی۔نیب کا نوٹس اویس نیازی نے وصول کیا جس کے بعد نیب ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔
نیب کے کال اپ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انکوائری میں پتہ چلا ہے کہ آپ نے اس دور میں توشہ خانے سے زنانہ گھڑیاں، طلائی نیکلس، انگوٹھیاں، بریسلیٹ اور کانوں کے بُندے وصول کیے۔ یہ تحائف امیر قطر اور سعودی ولی عہد نے 21 مئی 2021 کو دیے تھے۔
ایک ملک میں انصاف کے دو معیار نہیں چل سکتے، اتحادی جماعتوں کا اعلامیہ