جنوبی وزیرستان،سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 30 خارجی ہلاک

جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے 30 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آرکےمطابق سیکیورٹی فورس نےجنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق سکیورٹی فورسز نےدہشتگردوں کےٹھکانے کومؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کےنتیجےمیں30 خواج مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ علاقےمیں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کےخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے30 خوارج کوہلاک کرنےپرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزنےکامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکےخارجی دہشتگردوں کےناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔
واضح رہے کہ13 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کےعلاقوں میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
آئی ایس پی آر نےبتایا تھا کہ آپریشن کےدوران سییورٹی اہلکاروں نےخوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا تھا،جس کےنتیجےمیں خارجی سرغنہ عابد اللہ عرف تراب سمیت 5دہشت گرد مارےگئے تھے۔