سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پاکستان مسلم لیگ ن نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گیے، الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوا جس میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔
ن لیگ کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ انتخاب کا حکم دے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن نے درخواست میں سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا، گزشتہ روز سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں تحریک انصاف نے ن لیگ کو شکست دیکر سبطین خان اسپیکر منتخب کروایا تھا۔

 

عمران خان کا ‘بندہ ایماندار ہے’ کا بت کیسے پاش پاش ہوا؟

پینل آف چیئرمین کے سینئر ممبر نواب زادہ وسیم خان بادوزئی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نئے سپیکر کا انتخاب کیا گیا۔ اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے سبطین خان اور ن لیگ اتحاد کی جانب سے سیف الملوک کھوکھر کے درمیان سخت مقابلہ تھا۔

Back to top button