گردن پرپرفیوم چھڑکناکینسرکاسبب بن سکتاہے،ماہرین

کینسر پر تحقیق کرنے والی ایک محقق نے لوگوں کو معمول کے مطابق براہِ راست گردن پر پرفیوم چھڑکنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بعض خوشبو دار کیمیکلز سے بار بار اور طویل عرصے تک رابطہ صحت کے لیے خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔
یونیورسٹی آف کیمبرج کے شعبہ پیتھالوجی سے وابستہ پی ایچ ڈی محقق اینا کینیڈاس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں یہ مشورہ دیا۔
ان کے مطابق پرفیوم میں سیکڑوں بلکہ ہزاروں کیمیائی مرکبات شامل ہوسکتے ہیں، جن میں سے کئی اجزا کو الگ الگ ظاہر کرنے کے بجائے صرف ’فریگرینس‘ کے عمومی نام سے درج کیا جاتا ہے۔
یہ کیمیکلز جسم کے قدرتی ہارمونز کے نظام میں مداخلت کرسکتے ہیں یا ہارمونز جیسا عمل کرسکتے ہیں، جس سے اینڈوکرائن سسٹم متاثر ہوسکتا ہے۔
