کیا چائے یا کافی میں چینی کا استعمال نقصان دہ ہے؟

ماہرین صحت کاکہناہے کہ چائے یا کافی میں چینی کا استعمال صحت کیلئے نقصان دہ نہیں ہے ۔محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ چائے یا کافی میں چینی ملا کر پینا ہماری مجموعی صحت پر ممکنہ طور پر منفی اثرات نہیں رکھتا۔نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کے مطابق چائے یا کافی میں چینی کا استعمال اس وقت تک کم کرتے رہنا چاہیے جب تک استعمال مکمل طور پر ختم نہ ہوجائے۔ لیکن ایک نئی تحقیق میں مشروبات میں ملائی جانے والی چینی کا ذیا بیطس کے خطرے میں اضافے اور قبل از وقت موت کے درمیان تعلق نہیں پایا گیا۔
تحقیق میں ڈچ، ڈینش اور برطانوی سائنس دانوں نے کوپنہیگن میل اسٹڈی (1970 کی دہائی سے مردوں کا معائنہ کرنے والی ایک تحقیق) سے حاصل ہونے والے 2923 افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔ مطالعے میں یہ بات تو واضح نہیں تھی کہ یہ حضرات اپنے گرم مشروبات میں کتنی چینی ملاتے تھے لیکن مجموعی طور پر جن افراد نے کافی یا چائے میں چینی ملانے کا اعتراف کیا تھا ان کے صحت کے مسائل میں مبتلا ہونے کے امکانات نہیں تھے۔
تحقیق کے مصنفین کے مطابق چائے اور کافی میں چینی ملانے اور کسی بھی سبب ہونے والی موت، قلبی سبب سے ہونے والی موت، کینسر یا ذیا بیطس
گیس کے بعد بجلی بم گرانےکی تیاریاں،سمری ارسال
سے ہونے والی موت کے درمیان کوئی واضح تعلق نہیں پایا گیا۔
