سوات:پولیس موبائل کےقریب ریموٹ کنٹرول دھماکا، اہلکار شہید

سوات میں مالم جبہ روڈ پر پولیس موبائل کوریموٹ کنٹرول بم دھماکےمیں نشانہ بنایا گیا۔ایک اہلکار شہید ہوگیا۔
پولیس کےمطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔پولیس وین دس سےزائد ممالک کےسفیروں کی سکیورٹی قافلےمیں شامل تھی، دھماکےمیں تمام سفیرمحفوظ رہے۔
پولیس کا کہناہےکہ قافلے میں روس،ایران،پرتگال،انڈونیشیا، تاجکستان، قازقستان اور ایتھوپیا کےسفیرموجود تھے۔واقعےکےبعدتمام سفیراسلام آباد روانہ ہوگئے۔تمام سفیرچمیبرآف کامرس مینگورہ کی تقریب میں شرکت کےبعد مالم جبہ جارہے تھے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی جانب سے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ۔وزیر اعلی کی پولیس کے اعلی حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت اور شہید اہل کار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔شہید کے اہل خانہ کی بھر پور مالی معاونت کی جائے گی، انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔وزیر اعلی کا دھماکے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے پولیس نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی اے ٹی ایف اہلکاروں پر حملہ کی مذمت کی ۔
گورنر کا شہید اے ٹی ایف اہل کاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت، دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔شہداء کی لازوال قربانیاں ہمارا فخر ہیں،دہشتگردی کے مکمل خاتمہ کیلئے پوری قوم متحد اور پرعزم ہے۔
دوسر ی جانب ضلع کرم کےمختلف علاقوں میں قبائل کےدرمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں5افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ متعددزخمی ہیں۔
پولیس کابتانا ہےکہ فائرنگ کا تبادلہ گاؤں بوشہرہ،احمد زئی اورخارکلے، بالش خیل کے درمیان ہوا۔فائرنگ سےاب تک 5افرادہلاک ہوچکےہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیاہے۔کرم کے مختلف علاقوں میں قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہےاور پولیس انتظامیہ کےساتھ مل کر حالات کوقابوکرنےکی کوشش کررہی ہے۔
بنیادی حقوق کےمنافی کسی ترمیم کاحصہ نہیں بنیں گے،غفور حیدری
واضح رہےضلع کرم میں دوماہ قبل بھی قبائل کےدرمیان مسلح تصادم ہوا تھا جس کےنتیجے میں40سےزیادہ افرادکی ہلاکت ہوئی تھی۔
